 
                                                                              اماراتی ایئرلائن (ایمریٹس) نے بھی پاکستان کیلئے اپنا فضائی آپریشن بحال کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اماراتی ایئر لائن نے بھی دیگر غیر ملکی ایئرلائنز کی طرح پاکستان کے لئے اپنا فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔
مسافروں کیلئے ایمرٹس سے منظورہ شدہ لیب سے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ جمع کروانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ایمرٹس ایئرلائن پاکستان کے 3 شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان سے سفر کرنے کے خواہش مند افراد پر لازم کیا ہے کہ منظورہ شدہ لیب سے کورونا پی سی آر ٹیسٹ کروایا جائے۔
12 سال سے کم عمر ایسے بچے جن کے والدین کا ٹیسٹ منفی آیا ہو، انہیں ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ ایمرٹس ایئرلائن نے کچھ روز قبل پاکستان کیلئے پروازیں معطل کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 