
افغان طالبان کے مزید 592 قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید 592 طالبان قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ طالبان نے افغان حکومت کو 592 قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی متبادل فہرست جاری کردی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق اس سے قبل افغان حکومت نے طالبان کی فہرست میں شامل592قیدیوں کی رہائی سے انکارکیاتھا جس کے بعد متبادل فہرست دی گئی۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت نے اب تک 4019 قیدیوں کو رہا کردیا ہے جبکہ طالبان نے اب تک صرف 737 قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News