
مائیکرو سوفٹ کے بانی، دنیا کی ارب پتی شخصیت بِل گیٹس کا کہنا ہے کہ ویکسین تک رسائی زیادہ بولی پر نہیں بلکہ ضرورت کے تحت ملنی چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین ان ممالک اور لوگوں کو مہیا کی جانی چاہیے جنھیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، نہ کہ ان کو جو اس کے حصول کے لیے سب سے زیادہ بولی لگائیں، اگر دوا اور ویکسین کو زیادہ بولی لگانے والے کو دے دیا جائے گا تو پھر یہ جان لیوا وبا زیادہ عرصے تک موجود رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News