Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی عراق سے اپنی فوج جلد واپس بلانے کی یقین دہانی

Now Reading:

امریکی صدر کی عراق سے اپنی فوج جلد واپس بلانے کی یقین دہانی
امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق  سے جلد اپنی فوجیں واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی  سے واشنگٹن میں ملاقات  کی۔

ملاقات میں عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے عراقی وزیر اعظم  کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی افواج کو بہت جلد اُن کے ملک سے واپس بلا لیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کسی ایک موقع پر ہمیں یقینی طور پر عراق سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانا ہے۔امریکہ پہلے ہی عراق سے اپنے فوجیوں کی تعداد بہت کم کر چکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی اپنا دفاع خود کر سکتے ہیں اور امریکہ کی مداخلت سے قبل بھی وہ ایسا کر رہے تھے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں نے جب مسلسل صدر ٹرمپ پر عراق سے فوج کے انخلا کے سوال پر اصرار کیا تو وہ کمرے میں موجود وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب مخاطب ہوئے۔

جس پر پومپیو نے کہا کہ جب تک امریکہ عراق میں اپنا مشن مکمل نہیں کر لیتا اس وقت تک وہاں فوجی موجود رہیں گے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں تعاون پر وہ امریکہ کے مشکور ہیں۔اس تعاون نے دونوں ملکوں کی شراکت داری کو مضبوط بنایا ہے جو کہ عراق کے مفاد کے لیے ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت  عراق میں لگ بھگ پانچ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں   جو انسداد دہشت گردی آپریشن اور عراقی سیکیورٹی فورسز کی تربیت کے لیے موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر