
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نے اماراتی بحری جہاز کو قبضے میں لے کر عملے کو گرفتار کر لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کوسٹ گارڈز کی فائرنگ سے 2 ایرانی ماہی گیر ہلاک ہوئے تھے۔
ایرانی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ایران نے رواں ہفتے اپنے علاقے کی خلاف ورزی پرمتحدہ عرب امارات کےبحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے اور جہاز کے عملے کو حراست میں لے لیاگیا۔
ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اسی دن پیش آیا جب متحدہ عرب امارات کے کوسٹ گارڈز نے دو ایرانی ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کیا تھا اور ایک کشتی بھی قبضے میں لے لی تھی۔
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے اس واقعے پر تہران میں متحدہ عرب امارات کےسفیر کو طلب کیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے الزام پرکوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News