اقوام عالم میں مریضوں کی تعداد 02 کروڑ 12 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ہلاکتیں 07 لاکھ 60 ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا نے بھارت میں اپنے وار مزید تیز کردیئے ہیں اور ساتھ ہی دوبارہ یورپ کا رخ کرنے لگی ہے جس کے باعث بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر 60 ہزار سے بڑھ گئی ہےجبکہ مریضوں کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی مزید 990 جان سے گئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں اننچاس ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں۔
امریکا میں ہلاکتیں 01 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں جبکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد چون لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔
میکسیکو میں مزید چھ سو ستائیس افراد عالمی وباء کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کل اموات پچپن ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں ہیں۔
فرانس میں ایک بار پھر کیسز بڑھنے لگے ہیں جس کے بعد ایک ہی روز میں تین ہزار کے قریب مریض سامنے آگئے ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد02 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ اسی وجہ سے امریکا نے میکسیکو اور کینیڈا کے ساتھ سفیر پابندیوں میں اکیس ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
