دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں مزید شدت آگئی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں مریضوں کی تعداد ایک کروڑ اناسی لاکھ تجاوز کر گئی، ہلاکتیں چھ لاکھ پچاسی ہزار سے بڑھ گئیں۔
اس ضمن میں عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ وبا کا سایہ دنیا جلد پیچھا چھوڑنے والا نہیں۔ کورونا وائرس کا دورانیہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتا ہے۔
بھارت میں ایک روز میں ریکارڈ ستاون ہزار سے زائد لوگ کورونا کا شکار ہوگئے، مریضوں کی تعداد سترہ لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ مزید آٹھ سو باون افراد جان سے گئے اور ہلاکتیں سینتیس ہزار سے اوپر چلی گئی۔
امریکا میں مزید پانچ سو اکتیس اموات، کل ہلاکتیں ایک لاکھ ستاون ہزار سے تجاوز کر گئیں،وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد سینتالیس لاکھ سے اوپر چلی گئی جبکہ برازیل میں ہلاکتیں بانوے ہزار سے تجاوز کرگئی اور مریضوں کی تعداد چھبیس لاکھ سے بڑھ گئی۔
میکسیکو ہلاکتوں کے اعتبار سے تیسرے نمبر پا آگیا جس میں مزید چھ سو اٹھاسی لوگ جان سے گئے، کل اموات چھیالیس ہزار چھ سو سے اوپر ہوگئی اور مریضوں کی تعداد چار لاکھ سے اوپر چلی گئی۔
کورونا کے پھیلاؤ کے اقدامات اور طویل لاک ڈاؤن اب لوگوں کی برداشت سے باہر ہوگئے۔ برلن میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات انکے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
