چین میں دو منزلہ ریسٹورینٹ منہدم ہوگئی جس کے باعث 29 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد ذخمی ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق چین کے صوبے شنسی میں ایک ریسٹورینٹ کی دو منزلہ عمارت اس وقت منہدم ہوئی جب وہاں ایک 80 سالہ شخص کی سالگرہ منائی جا رہی تھی۔
ریسٹورینٹ میں 100 سے زائد افراد ایک معمر شخص کی سالگرہ کی تقریب کے لیے موجود تھے۔
فائر بریگیڈ، میڈیکل سروسز، پولیس اور ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں میں حصہ لیا جس کے دوران 29 لاشیں برآمد ہوئیں اور 57 افراد کو بحفاطت نکالا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں عمارت کے ملبے تلے دبے 7 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال عمارت گرنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے ، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
