ایرانی صدر حسن روحانی نے متحدہ عرب امارات کےاسرائیل سےمعاہدے کوبہت بڑی غلطی اورفلسطینی کازسےغداری قراردے دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو خطے میں قدم جمانے کا موقع نہیں دیا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اماراتی حکمراں سمجھتے ہیں کہ امریکا اسرائیل سے تعلقات بڑھا کر ان کی سیکیورٹی اور معیشت میں بہتری آئے گی تو اماراتی حکام کا یہ سمجھنا بالکل غلط ہے۔
ایرانی صدر نے دعوی کیا ہے کہ معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کو ایک بار پھر صدارتی انتخاب جتوانے کے لیے کروایا گیا ہے لیکن پھر بھی امید کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کو اپنی غلطی کا احساس ہوگا اور وہ اسے ٹھیک کر کے اپنا راستہ بدلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
