
سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد چل بسے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی طویل علالت کے بعد چل بسے، بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرناب مکھرجی آرمی اسپتال میں بہترین ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیرعلاج تھے۔
سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے کہ میرے والد آر ار اسپتال کے ڈاکٹروں کی بھرپور کوشش اور پورے ہندوستان کی دعاؤں کے باوجود اس دنیا میں نہیں رہے۔
With a Heavy Heart , this is to inform you that my father Shri #PranabMukherjee has just passed away inspite of the best efforts of Doctors of RR Hospital & prayers ,duas & prarthanas from people throughout India !
I thank all of You 🙏— Abhijit Mukherjee (@ABHIJIT_LS) August 31, 2020
اپنے پیغام میں ابھیجت مکھرجی نے مزید کہا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ۔
یاد رہے اس سے قبل 84سالہ پرناب مکھرجی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی جلد صحت یابی کے لیے سیاسی حلقوں میں دعائیں کی جا رہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News