Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی حکومت کا عمرہ بحال کرنے کا عندیہ

Now Reading:

سعودی حکومت کا عمرہ بحال کرنے کا عندیہ

کامیاب حج کے انعقاد کے بعد سعودی عرب نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق کورونا کے باعث رواں برس فروری میں سعودی عرب نے بیرون ممالک سے عمرے کیلئے آنے والے افراد کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی تھی، بعد ازاں سعودی حکومت نے مارچ کے آغاز میں تمام بیرونی و اندرونی زائرین پر عمرے کی پابندی کا اعلان کردیا تھا جبکہ سعودی حکومت نے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مساجد اور دیگر مقدس مقامات کو بھی بند کردیا تھا۔

سعودی عرب میں ماہ رمضان المبارک میں کچھ نرمیاں کرکے مساجد کو محدود نمازیوں کیلئے کھول دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے کیسز میں کمی کے باوجود سعودی حکومت نے حفاظتی اقدامات کے تحت رواں سال فریضہ حج کو بھی بیماری کے باعث محدود رکھا تھا اور کسی بھی دوسرے ملک سے عازمین کو آنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

Advertisement

حج کے بعد کسی بھی شخص میں کورونا کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اب سعودی عرب عمرے کی محدود اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔

سعودی حکام نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

وزارت حج اور عمرہ نے کامیاب حج کے انعقاد کے بعد اشارہ دیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں عمرے پر عائد پابندی ہٹالی جائے گی لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کب تک عمرے سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر