Advertisement
Advertisement
Advertisement

خوشبوں کا شہر پیرس کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا

Now Reading:

خوشبوں کا شہر پیرس کشمیر کی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا

Synopsis

ایفل ٹاور کے مقام پر تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا جارہا ہے

خوشبوں کا شہر، پیرس جو آج بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں لگائے گئے کرفیو اور ظلم کے خلاف آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مسلسل لاک ڈاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر ایفل ٹاور کے مقام پر کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

پیرس کی فضائیں  ٹیرریسٹ ٹیرریسٹ انڈیا ٹیرریسٹ مودی ٹیرریسٹ کشمیروں کا قتل عام بند کرو اور ہم کیا مانگے آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

اس سے قبل ٹائم اسکوائر نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی نے گاڑیوں کو ہندوستان مخالف نعروں سے سجا لیا ہے۔

ٹائم اسکوائر نیویارک: پاکستانی کمیونٹی نے گاڑیوں کو ہندوستا ن مخالف نعروں سے سجا لیا

Advertisement

ٹائم اسکوائر نیویارک میں کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستمُ اور لاک ڈاؤن کا سال مکمل ہونے پر بڑی اسکرینز پر کشمیری لائف میٹرز اور اور کشمیر سیج ڈے کی دیو قامت اسکرینز آویزاں کردی گئی ہیں۔

اسکرینز امریکہ میں موجود کشمیری امریکن کمیونٹی نے آویزاں کروائی ہیں اور اسکرینز پورا ہفتہ ٹائم سکوائر پہ آوازاں رہیں گی۔

دوسری جانب پانچ اگست کو بابری مسجد کی جگہ رام مندر کے سنگ بنیاد رکھنے کے خلاف کمیونٹی کا بڑا احتجاج بھی ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری

پاکستانی اوبر اور ییلو کیب ڈرایورز نے بھی احتجاج میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں اور ٹرکوں پہ اسی نوعیت کی سکرین نصب کر دی گئی ہیں جو کہ سنگ بنیاد رکھنے والے دن نیویارک کے ٹائم اسکوائر پہ اسی جگہ ہارن بجا کہ تقریب کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔

یاد رہ کہ بابری مسجد کو گرانے اور رام مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی ہندوانہ تقریب بدھ کو اسی جگہ منعقد ہونا تھی جس پر ہندوستانی قونصلیٹ کی جانب سے ٹائم اسکوائر پہ آویزااں اسکرین اتروانے کی سر توڑ کوشش کے باوجود گزشتہ رات یہ اسکرینز جگمگا اٹھی۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام پیئر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہکشمریوں کی آواز نیویارک تک پہنچ گئی ہے اوراب بھارت کشمیریوں کی آواز کو اپنی وحشیانہ طاقت سے کبھی نہیں دباسکتا ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ کشمیر کے عوام کی آواز بھارتی تسلط سے صرف آزادی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر