Advertisement
Advertisement
Advertisement

طواف کے بعد مسجد حرام اور مطاف کے صحن کی صفائی

Now Reading:

طواف کے بعد مسجد حرام اور مطاف کے صحن کی صفائی
طواف

طواف کے بعد مسجد حرام اور مطاف کے صحن کی صفائی کے لئے روزانہ 2400 لیٹر سینیٹائز استعمال کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران طواف افاضہ کے بعد مسجد حرام، صحن مطاف اور مسجد کے بیرونی احاطے کی جراثیم کش مواد سے صفائی اور طہارت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جراثیم کوش مواد سے صفائی کا مقصد حجاج اور نمازیوں کو مسجد حرام میں کرونا کی وبا میں تحفظ فراہم کرنا ہے۔

الحرمین الشریفین جنرل پریزی ڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے ایک بیان میں‌کہا کہ اللہ کے گھر اور مسجد حرام کو طواف افاضہ کے بعد جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔

الحرمین الشریفین جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین نے کہا کہ اس کام میں مسجد کے صفائی کے ذمہ دار عملے نے غیرمعمولی خدمات انجام دیں اور مسجد کی طہارت کےلیے ماحول دوست اور بہترین معیار کا سینی ٹائزر استعمال کیا گیا۔

ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے یہ بھی کہا کہ مسجد حرام کو کورونا وبا کی وجہ سے احتیاطا روزانہ 10 بار صاف کیا جاتا ہے۔

Advertisement

الحرمین الشریفین جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ رواں سال ایک ایسے وقت میں فریضہ حج ادا کیا گیا جب پوری دنیا کرونا جیسی متعدد بیماری کی لپیٹ میں‌ ہے، اس وبا کے مزید پھیلائو کو روکنے اور حجاج کرام کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے ہرممکن حفاطتی انتظامات کیے گئے۔

سعودی عرب:حرم شریف میں طواف کی اجازت دےدی گئی

ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ حجاج کی خدمت کرنے والے اداروں میں سیکیورٹی ادارے، وزارت داخلہ، اسٹیٹ سیکیورٹی، محکمہ صحت، ہلال احمر، وزارت حج و عمرہ اور دیگر پیش پیش رہے ۔

الحرمین الشریفین جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ رواں سال کرونا کی وجہ سے حجاج کرام کی محدود تعداد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا مگر اس موقعے پر حکومت کی طرف سے حجاج کرام کی خدمت میں‌ کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر