امریکی ریاست اوہائیو میں ایک متاثرہ شخص کے گرجا گھر آنے سے 91 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں گرجا گھر کی ایک سروس میں جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے ریاست کی پانچ کاؤنٹیوں میں 91 دوسرے افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کے گرجا گھر آنے سے 91 افراد میں کورونا وائرس منتقل ہونے کے بعد اوہائیو کے گورنر نے چرچ جانے والوں کو ماسک ماسک پہننے کی ہدایت کی۔
گورنر مائیک ڈیوائن نے اپنے فیس بک پیج پرانفیکشن کے پھیلاؤ کو ظاہر کرنے والی ایک پوسٹ کرتے ہوئے وضاحت کی کہ چرچ سروس سے 14 جون سے چار جولائی تک وائرس کس طرح پھیلا۔
گورنر مائیک ڈیوائن نے کہا کہ صرف ایک شخص کی وجہ سے کووڈ 19 کی بیماری بڑے پیمانے پر پھیلی۔
تنزانیہ کےگرجاگھرمیں بھگدڑ، 20 افراد ہلاک
گورنر مائیک ڈیوائن نے مزید کہا کہ اس کیس میں بیماری چرچ سے پھیلی لیکن ایسا کہیں بھی ہو سکتا ہے،’میں سب پر زور دے رہا ہوں کہ ماسک لگائیں اور جہاں کہیں اکٹھے ہوں سماجی دوری اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
