
عرب اتحاد نے سعودی شہر نجران پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے سعودی عرب کے شہر نجران کی طرف داغا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے کے روز حوثی باغیوں نے صنعا سے متعدد بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔
شمالی کوریا کا دو بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ
ترجمان کرنل ترکی المالکی نے یہ بھی کہا کہ بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ ک ردیا گیا۔
عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے مزید کہا کہ عرب اتحاد نے جمعرات کے روز بھی حوثویں کے متعدد بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ یہ ڈرون خمیس مشیط شہر میں شہریوں پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News