
متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) یعنی دبئی کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد اسرائیل فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنے کا پابند ہوگیا ہے۔
معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔
AdvertisementHUGE breakthrough today! Historic Peace Agreement between our two GREAT friends, Israel and the United Arab Emirates!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) August 13, 2020
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا ہے کہ آج ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News