اقوام عالم مسلسل کورونا کی وبا کی زد میں ہے جس کے زیر اثر مریضوں کی تعداد تین کروڑ کے قریب پہنچ گئی جبکہ اموات نو لاکھ چھتیس ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی۔
بھارت میں کورونا کے مزید پچاسی ہزار سے زائد لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے، مریضوں کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی مزید ایک ہزار دو سو ستر افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات بیاسی ہزار سے اوپر چلی گئی۔
فرانس میں کورونا کے وار تیز ہوگئے، ایک ہی روز میں سات ہزار ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔ فرانس میں اب تک اکتیس ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا ویکسین کے حتمی ٹرائل کا دوبارہ آغاز کردیا ہے، ایک رضا کار کے بیمار ہونے کے بعد ٹرائل روک دیا گیا تھا۔
آسٹریلیا میں دو ماہ کے بعد پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ کئی ریاستوں نے کورونا کے باعث لگی پابندیاں بھی ہٹانا شروع کردی ہیں۔
امریکا کورونا مریضوں اور اموات کے لحاظ سے سر فہرست ہے، امریکا میں مریضوں کی تعداد سڑسٹھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات دو لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
