Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کی آزادی تک افواج پاکستان جدوجہد جاری رکھیں گے، جنرل راحیل شریف

Now Reading:

کشمیر کی آزادی تک افواج پاکستان جدوجہد جاری رکھیں گے، جنرل راحیل شریف
راحیل شریف

سابق سپہ سالار پاک فوج اور موجودہ سربراہ مسلم اتحاد افواج جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک حکومت پاکستان، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ڈپلومیٹ کوارٹر میں تقریب منعقد کی گئی جس میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز، ملٹری اتاشی اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف سمیت نے بھی شرکت کی۔

یومِ دفاع کی اہمیت کے حوالے سے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ وہ دن ہے کہ جب پاکستان کی نڈر اور بہادر افواج نے وطنِ عزیز پر ہونے والے بیرونی حملے کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی پاک سرزمین کا دفاع کیا تھا۔

سابق سپہ سالار پاک فوج اور موجودہ سربراہ مسلم اتحاد افواج جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی تک حکومت پاکستان، پاکستانی قوم اور افواج پاکستان جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دن قومی اور عسکری تاریخ کا ایسا روشن باب ہے جس میں پاکستانی عوام اور فوج نے متحد ہو کر ملکی دفاع کو یقینی بنایا

Advertisement

ملٹری ڈیفنس برگیڈیر ہارون راجہ نے کہا کہ پاک آرمی نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ملکی دفاع کو یقینی بنانے کے ساتھ خطے میں امن کے لئے بھی اپنا بہترین کردار ادا کیا ہے۔

تقریب کے اختتام پر یومِ دفاع کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر