کورونا کے بڑھتی کیسز کے باعث ملائیشیاء کی جانب سے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ملائیشیاء کی جانب سے عائد کردہ پابندی کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوچکا ہے۔
اس ضمن میں ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے کیسز ہیں کیونکہ ملائیشیاء میں جون کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ملائیشیاء امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
فہرست کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملائیشیا میں 9 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
