خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں کورونا وائرس کی وبا کے نقصانات کم کرنے کے لیے جاری مشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب کی زیر قیادت جی 20 میں شامل ممالک کے بزنس گروپ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
واضح رہے اس سے قبل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں دونوں سربراہان نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور صحت کے نظام سے متعلق کی جانے والی جی 20 کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر نے رواں سال جی 20 کی صدارت کے دوران مملکت سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
