Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

Now Reading:

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کر گئی

ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی  کے خلاف چین کی جانب سے امریکا کو جوابی کارروائی سے خبردار کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں چین کا کہنا ہے کہ امریکی  صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ امریکا تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرے اور ان ویب سائٹس پر پابندی کو اُٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

مزید پڑھیں

امریکا نے وی چیٹ اور ٹک ٹاک بند کرنے کا اعلان کردیا

امریکی حکومت نے ایک بار پھر ’وی چیٹ‘ اور’ٹک ٹاک‘ کو سلسلہ...

Advertisement

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کامرس سیکریٹری ولبرس روز نے  نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکی حکومت نے صدر کی ہدایات کے بعد دونوں چینی ایپس پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کامرس سیکریٹری کے مطابق 18 ستمبر کو ایک خصوصی نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، جس میں واضح کیا جائے گا کہ 20 ستمبر سے امریکا بھر میں وی چیٹ پر پابندی ہوگی اور اسے کوئی ڈاؤن لوڈ بھی نہیں کر سکے گا۔

کامرس سیکریٹری نے واضح کیا کہ امریکی حکومت صدر کے احکامات کے تناظر میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر