امریکی ریاست اوریگون میں فائرنگ سےمتعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگون کے شہر سیلم میں فائرنگ سےمتعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس کی فائرنگ میں مشتبہ شخص بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
اوریگون اسٹیٹ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے پولیس کو ایک گھر میں لوگوں کو یرغمال بنانے کی اطلاع ملی تھی جس پر پولیس موقع واردات پر پہنچی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص سے بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اسی دوران گولیوں کی آواز سنائی دی۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کوئی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اوریگون اسٹیٹ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
