دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشخبری
سال 2020میں مستقل پریشانیوں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے...
سعودی عرب کی جانب سے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی پیش نظر سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔
اس ضمن میں سعودی حکومت کی جانب سے سعودی عرب نے بھارت کیلئے پروازیں بند کرنے کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹس کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پاسکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داوُ پر نہیں لگا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔
یاد رہے کہ سال 2020میں مستقل پریشانیوں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے خوشی کی خبر سامنے آئی ہے، سعودی عرب نے عمرے کی ادائیگی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ کی ادائیگی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تاہم مرحلہ وار بحالی جلد شروع ہو گی اس ضمن میںلائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی اور کورونا احتیاط کے ساتھ عمرہ اور اس کے سفر کی بتدریج بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے اور جلد عمرہ سروس کا آغاز ہوجائے گا۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو سعودی عرب پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی, زائرین کی اسکریننگ کی جائے گی اور معمولی علامت پر بھی دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News