
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ کشمیر پر رپورٹ پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 45 واں اجلاس آج جنیوا میں شروع ہوا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی ہائی کمشنر محترمہ مشیل بیچلیٹ نے کشمیر سیمت دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شہریوں کے خلاف فوج اور پولیس کے پر تشدد واقعات سمیت پیلٹ گنز کا استعمال اور عسکریت پسندی سے متعلق واقعات ہو رہے ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں آئین اور ڈومیسائل قوانین سمیت بڑی قانونی تبدیلیاں گہری بے چینی پیدا کررہی ہیں ۔ سیاسی بحث و مباحثے اور رائے بنانے کے عمل میں عوام کی شرکت کو سختی سے روکا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ میڈیا کے نئے قواعد نے مبہم طور پر ’ملک دشمن‘ رپورٹنگ کی ممانعت کردی ہے۔ سینکڑوں افراد صوابدیدی نظربند ہیں ، جبکہ متعدد افراد کوحبس بیجا میں رکھا گیا ہے ۔
رپورٹ میں کچھ سیاسی اور کمیونٹی رہنماؤں کی رہائی اور دور دراز علاقوں تک خدمات کی توسیع کے اقدامات ، دو اضلاع میں انٹرنیٹ سے مکمل رابطے کی حالیہ مشروط بحالی کا خیرمقدم کیا گیا۔
رپورٹ میں مطالبہ کیاگیا کہ اس مثبت اقدام کا کا فوری طور پر جموں و کشمیر کے باقی علاقوں پر بھی اطلاق ہونا چاہئے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی ہائی کمشنر محترمہ مشیل بیچلیٹ نے رپورٹ میں کہا کہ میرا دفتر کشمیری عوام کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے ساتھ اپنے روابط جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ روابط مزید کشیدگی اور تنازعات کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News