
چین نے بھارت پر اپنی اخلاقی برتری ثابت کرتے ہوئے تبت کی سرحد سے گرفتار کیے گئے پانچ بھارتی جاسوس رہا کردیئے ہیں۔
اس ضمن میں چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے گرفتار پانچ بھارتی جاسوس بھارت کے حوالے کردئے گئے ہیں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد شکاریوں کے روپ میں جاسوسی کی غرض سے چین میں داخل ہوئے تھے اور انہیں پوچھ گچھ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارت کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہریس وردھن پانڈے نے بیان میں کہا کہ چین کی جانب سے رہا ہونے والے افراد کو اب چودہ روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور اس کے بعد ہی انہیں اہل خانہ کے حوالے سے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کو لداخ کی سرحدی پٹی پر چین کے ہاتھوں کئی بار شرمندگی اٹھانا پڑی ہے لیکن پھر بھی وہ شر انگیزی سے باز نہیں آیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News