پیرس میں ایفل ٹاور کو مبینہ طور پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد خالی کر الیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو مبینہ طور پر بم کی اطلاع ملنے کے بعد خالی کر الیا گیا ہے۔
ایفل ٹاور کے آس پاس کے ایک بڑے علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کوبم کی موجودگی کے بارے میں ایک گمنام فون کال موصول ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایفل ٹاور کو دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑا ہو۔
مئی 2018 میں بھی ایفل ٹاور کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر خالی کروالیا گیا تھا جبکہ جون 2017 میں بھی ٹاور میں ایک مشکوک بیگ نظر آیا تھا ، جسے بعد میں کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔
ستمبر 2010 میں بھی دو مرتبہ بم دھماکوں کی دھمکی ملنے پر ایفل ٹاور خالی کرا یا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
