Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیر کویت انتقال کر گئے

Now Reading:

امیر کویت انتقال کر گئے
the Emir of Kuwait has passed away.

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح انتقال کر گئے ہیں، اس ضمن میں دیوان امیری کی جانب سے امیر کویت کی وفات کی تصدیق کردی گئی۔

 امیر کویت کی وفات کا باقاعدہ اعلان شاہی امور کے انچارج وزیر شیخ علی جارح الصباح نے سرکاری ٹی وی پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امیرِ کویت امریکا میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کا انتقال ہواجبکہ انتقال کے وقت ان کی عمر 91 برس تھی۔

امیر کی جولائی میں اپنے ملک میں بھی سرجری کی گئی تھی اور ان کی صحت میں بہتری سے متعلق 14 ستمبر کو کویتی وزیر اعظم نے کابینہ کو آگاہ بھی کیا تھا۔

امیر کویت کی وفات پر کویت کے ٹیلیویژن چینل کی جانب سے روزنامہ پروگرام بند کردیا گیا اور قرآن مجید کی آیات نشر کیں گئی جبکہ دوسری جانب 29 ستمبر 2020 کو کویتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی 2.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

Advertisement

خیال رہے کہ شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح 2006 میں امیر کویت بنے جو اپنی علالت تک عہدے پر فائز رہے ہیں اور شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کویت کے وزیر اعظم بھی رہے جب کہ وہ کویت کے 40 سال تک وزیر خارجہ بھی رہے ہیں۔

ان کے انتقال کے بعد ان کے 83 سالہ سوتیلے بھائی شیخ نواف الاحمد الصباح کے امیر کویت بننے کے قوی امکانات ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی سینیٹ نے حکومت کا شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل منظور کر لیا
قدرتی آفات سے 2024 میں 4 کروڑ 50 لاکھ افراد بے گھر، اقوام متحدہ کی تشویشناک رپورٹ سامنے آ گئی
بی بی سی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قانونی کارروائی کی دھمکی
نئی دہلی، لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
روسی ہیلی کاپٹر کی ناکام لینڈنگ؛ خوفناک ویڈیو منظرِعام پر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر