
امریکا نے چین کے ایک ہزار طلبہ کے ویزے منسوخ کردیے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا نےایک ہزارچینی طلبا کے ویزامنسوخ کردیئے، چین نے امریکا پر نسلی امتیاز کا الزام عائد کردیا۔
برطانوی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018-19 میں 370،000 چینی طلباء نے امریکی یونیورسٹیوں میں داخلہ لیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت نے صدر ٹرمپ کے 29 مئی کے صدارتی حکم نامے کے تحت چینی طالب علموں اور محققین کو سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ان کے ویزے منسوخ کیے ہیں۔
یاد رہےاس سے قبل صدر ٹرمپ نے مئی میں چینی طلبہ اور محققین کے امریکا میں داخلے کو محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوں کہ حساس امریکی ٹیکنالوجی اور املاک دانش کے حصول کے لیے چینی طلبہ کا استعمال کیا جارہا ہے۔
امریکا نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ چین امریکی یونیورسٹیوں میں کووڈ 19پر ہونے والی تحقیقات کوچرانے کی کوشش کررہا ہے اور چینی حکومت کی جانب سے جاسوسی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News