
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع علاقے نوگورنو کاراباخ خطے میں عارضی جنگ بندی عمل میں آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نوگورنو کاراباخ میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئے تھے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ تنازع کی جزیات طے کرنے کے لیے دونوں ممالک میں اب بھی بات چیت جاری ہے۔
دوسری جانب فائر بندی شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی دونوں ممالک کی طرف سے اس کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس خطے میں دو ہفتوں سے دونوں ممالک کے درمیان شدید لڑائی جاری تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News