کورونا ایک بار پھر خوفناک صورت حال اختیار کرنے لگا ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد تین کروڑ چھیاسی لاکھ اور اموات دس لاکھ چورانوے ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی ہیں۔
دوسری جانب کیسز کے بڑھتے ہی دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی تیاریاں بھی زور پکڑ گئی ہیں، ورلڈ بینگ نے ترقی پذیر ممالک ویکسین کی تیاری اور علاج کے لیے بارہ ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کردیا پے۔
روس نے ابتدائی نتائج کے بعد ہی دوسری کورونا ویکسین کی بھی منظوری دے دی ہے، روسی صدر ولادیمر پوٹن نے ویکسین کی منظوری کا اعلان کیا۔
یورپ میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھتے ہیں پابندیاں سخت کی جانے لگی ہیں جبکہ آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی دو ریاستوں میں کئی کورونا وائرس کے کلسٹر سامنے آئے ہیں جبکہ حکام نے سب سے زیادہ آبادی والے نیو ساؤتھ ویلز میں چند پابندیوں میں نرمی کو موخر کردیا گیا ہے۔
اسپین کے کئی شہروں میں ایک بار پابندیاں سخت کی جارہی ہیں۔ بارز اور ریسٹورنٹس کو پندرہ دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
ایران میں کورونا سے اموات میں تیزی آگئی ہے۔ رواں ہفتے تیسری بار ریکارڈ دو سو اناسی اموات سامنے آئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد انتیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
