کورونا وبا کی دوسری لہر خوفناک صورت حال اختیار کرنے لگی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تین کروڑپچاس لاکھ اور اموات دس لاکھ پینتیس ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔
ایران ایک بار پھر کورونا کے ریڈار پر آگیا جس کے بعد ملک بھر ایک پھر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جبکہ مساجد، اسکولز اور دیگر عوامی اجتماعات کی جگہیں بند کردی گئیں ہیں۔
ایران میں چار ہزار سے زئد نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار اور اموات چھبیس ہزار سات سو سے بڑھ گئی ہیں۔
بھارت میں بھی کورونا کا پھیلاؤ جاری ہےجبکہ اموات ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ بھارت ایک لاکھ سے زائد اموات والا تیسرا ملک بن گیا اور مریضوں کی تعداد پینسٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسپین میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔ کیسز میں اضافے کے بعد میڈرڈ میں کورونا کی پابندیوں میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
