
ایرانی حکومت نے دارالحکومت تہران میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تہران میں دو ہفتوں کے لیےمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغور کررہی ہے۔
ایران کےبیشترشہروں میں اسکول، مساجد، دکانیں اور ریسٹونٹ اکتوبر سے بند ہیں۔ حکومت نےتہران سمیت 25 شہروں میں 4 روز کے لیے آمدورفت پر پابندی لگادی ہے۔
ایران میں آج کوروناوائرس سےایک روزمیں سب سےزیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ایران میں کورونامتاثرین کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار سےزیادہ جبکہ اموات 35 ہزارسےزیادہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News