
اسرائیل کے شام میں فوجی تنصیبات پرحملے میں کم از کم 10 فوجی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
شامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونےوالوں میں 3شامی اور 7غیرملکی فوجی شامل ہیں جبکہ ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
شامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اسرائیل نے حملے شامی حملوں کےجواب میں کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News