
برادر ملک چین بھی پاکستان کی جانب سے انسداد دہشتگردی کے لیے کی جانے والے جدوجہد کا معترف ہوگیا۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے اپنے بيان میں دہشتگردی کے خلاف بين الاقوامی جنگ ميں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چين دہشتگردوں کے خلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ سی پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں، حربے ناکام ہوں گے۔ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ ہے۔
China appreciates the positive contribution by Pakistan to the international counter-terrorism cause, firmly supports Pakistan in cracking down terrorist forces. Attempts that aim to sabotage #CPEC are doomed to fail. pic.twitter.com/IQyGgwkVCw
Advertisement— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) November 20, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہو گی۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی فراہم چکے ہیں۔ پاکستانی ڈوژئیر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں۔
ڈی جی ای ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور مزموم عزائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News