Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کی کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ

Now Reading:

او آئی سی کی کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اوآئی سی وزراخارجہ کونسل کے سینتالیسویں اجلاس میں جموں وکشمیرکے مسئلے پرمتفقہ قراردادمنظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی کانفرنس تنظیم او آئی سی نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے 5 اگست2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

اوآئی سی کا بھارت سے متنازعہ جموں وکشمیر میں ڈومیسائل کے قوانین منسوخ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہغیرکشمیریوں کو ڈومیسائل کا اجراءمنسوخ کیاجائے۔

اوآئی سی کی قرارداد میں آر ایس ایس بی جے پی حکومت کی پالیسیز کو مسترد کردیاگیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ بھارت متنازعہ خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے اقدامات سے باز رہے۔

اوآئی سی کی غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی افواج کی انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ کشمیریوں پر ناقابل بیان مظالم کی وجہ بھارتی دہشت گردی کے واقعات ہیں۔

Advertisement

او آئی سی کی قرارداد کے مطابق قابض بھارتی افواج بے گناہ شہریوں کے خلاف پیلٹ گنز کا استعمال روکیں اور بھارت انسانی حقوق سے متعلق عالمی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔

اوآئی سی کی قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے ساتھ اپنے روابط کاجائزہ لے کیونکہکشمیر کا سوال امت مسلمہ کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور جموں وکشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت میں بنیادی تنازعہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر