
دنیا بھر میں غریب ممالک تک ویکسین کیسے پہنچائی جائے گی اس حوالے سے یونیسیف نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے، بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ ‘بہت بڑے آپریشن’ کے تحت اگلے سال ترقی پذیر کو ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ارب کے قریب ڈوز پہنچائی جائیں گی۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کوویکس کے تحت غریب ممالک کو ایک ارب سرنجز کی فراہمی کے لیے 350 سے زائد ایئر لائنز اور فریٹ کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
یونیسیف کی ڈائریکٹر سپلائی ڈویژن ایٹلیوا کیڈیلی نے ایک بیان میں کہا کہ ‘یہ انمول تعاون بہت دور تک جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ اس تاریخی اور بہت آپریشن کے لیے ٹرانسپورٹ کی وافر صلاحیت موجود ہو۔
اس کا مقصد حکومتوں کی جانب سے کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا اور ہر ملک میں سب سے زیادہ خطرے کا شکار کو سب سے پہلے ویکسین کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News