
کابل یونیورسٹی میں دہشتگرد حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کی یونیورسٹی میں مسلح افراد نے حملہ کیا ہے، 3 حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوگئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل یونیورسٹی کے قریب دھماکا اور فائرنگ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب افغان اور ایرانی عہدیدار یونیورسٹی میں کتاب کی نمائش کا افتتاح کررہے تھے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طلباء یونیورسٹی کے قریب فائرنگ کےواقعےکے بعد کمپاؤنڈ سے باہر نکل گئے جبکہ حملے کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے۔
افغن وزیرداخلہ نے حملے کی تصدیق کردی تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News