
سعودی عرب کے کئی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، مشہور سعودی سیاحتی شہر طائف سمیت کئی علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرم موسم کیلئے مشہور خلیجی اسلامی ملک سعودی عرب کو بھی سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
برفباری کے بعد ان علاقوں میں سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہےجبکہ لوگوں کو تلقین کی جا رہی ہے کہ تمام تر ضروری انتظامات کرنے کے بعد ہی ان علاقوں کا رخ کیا جائے۔
دوسری جانب گزشتہ ایک ماہ کے دوران مکہ مکرمہ اور دارالحکومت ریاض سمیت کئی سعودی شہروں میں موسلادھار بارش نے بھی موسم سرد کر دیا ہے۔
سعودی محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مملکت کے کئی علاقوں میں سردی آچکی ہے۔
ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ اگلے چند روز میں کئی علاقوں میں درجہ حرارت مزید گر جائے گا۔
تبوک اور شمالی لوگوں کے مکینوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گرم ملبوسات نکال لیں تاکہ سردی سے بچاؤ ہو سکے۔
واضح رہے کہ گرم موسم کیلئے سعودی عرب میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گزشتہ چند برس کے دوران موسم میں خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
سعودی عرب کے علاقوں میں اب ماضی کے مقابلے میں زیادہ بارشیں ہونے لگی ہیں، جبکہ مملکت میں اب سردی کی شدت بھی قدرے زیادہ رہنے لگی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News