افغانستان میں خاتون صحافی ملالئی میوند کو قتل کردیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالئی میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملالئی میوند جمعرات کی صبح گھر سے دفتر آ رہی تھیں جب نامعلوم حملہ آوروں نے اُن کو نشانہ بنایا۔
ملالئی میوند کے ساتھ ان کے ڈرائیور محمد طاہر بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News