
افغانستان میں امریکی فضائی اڈے بگرام ایئربیس پر راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
افغا ن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی فضائی اڈے بگرام ایئربیس پر 4راکٹ حملے ہوئے ہیں۔
راکٹ وسطی صوبہ پروان کے ضلع بگرام کے قلندرخیل گاؤں سے فائر کیے گئے تھے۔
گورنر پروان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی یا نیٹو حکام کی جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے افغانستان میں یہ دہشتگردی کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ چار روز قبل ایک آئی ای ڈی دھماکے میں افغان دارالحکومت کابل کے ڈپٹی گورنر جاں بحق ہوگئے تھے۔
گذشتہ روز افغانستان میں ختم قرآن کی محفل میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News