سعودی عرب میں خواتین کو ذاتی گھروں کے حصول کے لئے سہولیت مہیا کردی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خواتین کو ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کی زیر نگرانی آسان قرض کی سہولت کے تحت گھردیئے گئے ہیں۔
ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت اب تک 73 ہزار خواتین کو قرضوں کی آسان ادائیگی کے ذریعے اپنے ذاتی گھروں کی سہولت حاصل کر چکی ہیں۔
اس ضمن میں ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے جنرل سپروائزر کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کو تیز تر کرنے میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے مطابق ہے جس میں 2020 کے آخر تک شہریوں کو اپنے گھروں کی ملکیت کی شرح کو 60 فیصد تک لے جانا ہے جب کہ 2030 تک اس شرح کو بڑھا کر70 فیصد تک کرنے کا ہدف ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News