
اسرائیل کی جانب سے آئندہ ماہ تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے آئندہ سال جنوری تک متحدہ عرب امارات میں سفارت خانہ اور قونصل خانے کھولنے کا عندیا دے دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سفارتخانہ کا افتتاح رواں ماہ دسمبر کے آخر میں کردیا جائے گا تاہم اس حوالے سے ایک اسرائیلی وفد گزشتہ ہفتے عرب امارات کے دورہ پر تھا جہاں سفارت خانہ کے لیے جگہ کا معائنہ کیا گیا تاہم ابھی جگہ کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
اسرائیل سے موصولہ میڈیا رپورٹس نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سفارت خانہ “واشنگٹن ، لندن اور ماسکو کے سفارت خانوں کی حد تک بھی بڑا ہوسکتا ہے۔
سرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ تو نہیں کہا جاسکتا کہ سفارتی مشن پوری دنیا میں سب سے بڑا ہوگا تاہم سفارت خانہ اور قونصل خانہ واقعی میں بہت بڑے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News