
سمندر میں گرکر تباہ ہونے والےانڈونیشیا کے طیارے کا بلیک باکس مل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندر میں گرنے والے انڈونیشیا کے بوئنگ 737 مسافر بردار طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے۔
سرچ ٹیموں کو امید ہے کہ بلیک باکس سے طیارہ حادثے کے حوالے سے تحقیقات میں مددملےگی اور طیارے کے سمندر میں گرنے کی وجوہات کا درست تعین کیا جاسکے گا۔
یاد رہے کہ 9 جنوری کو انڈونیشیا کی نجی ایئرلائن کے طیارے کا اڑان بھرنے کے 4 منٹ بعد کنٹرول ٹاور سےرابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
غائب ہونے والا بوئنگ 737 مسافر بردار طیارہ سمندر میں گرا تھا۔
طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن میں 7 بچے اور 3 نومولود بچے شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News