دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز جبکہ 22 لاکھ کے قریب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
دنیا بھر میں ایک دن میں ایک لاکھ 50 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ برطانیہ میں بھی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔
امریکہ میں ایک دن میں مزید 3500 سے زیادہ افراد ہلاک جس کے بعد ہلاکتیں 4 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔
برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 90 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ مزید 1310 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔
بھارت میں مزید 409 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئیں ، علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ7لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
