
مائکو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد یوٹیوب نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کا چینل معطل کردیا ہے۔
اس ضمن میں یوٹیوب حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیوب نے تشدد کوبھڑکانے کے الزام کےتحت ٹرمپ کا چینل معطل کیا گیا ہے۔
یوٹیوب حکام نے بتایا ہے کہ چینل کی معطلی کے بعد ٹرمپ کا چینل کم از کم ایک ہفتے تک نئی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیلیے معطل رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے چینل کے ذریعے حالیہ ویڈیو میں تشدد کو ہوا دی گئی تھی تاہم وہ ویڈیو اب یوٹیوب سے ہٹا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ کے ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹ بھی معطل کیے جاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News