دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
تاہم کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں 8 کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 82 لاکھ سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مزید661 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں 4 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔
بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 72 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتیں ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مزید 479 افراد کی ہلاکت کے بعد ہلاکتیں 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
