Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں قیام امن کے لیے ماسکو میں جاری مذاکرات کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

افغانستان میں قیام امن کے لیے ماسکو میں جاری مذاکرات کا اعلامیہ جاری

روس میں جاری افغان امن کانفرنس کے شرکاء کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دار الحکومت ماسکو میں جاری افغان امن مذاکرات کے حوالے سے شرکاء کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس کا اعلامیہ بھی جاری ہوگیا ہے۔

افغان امن مذاکرات کے جاری اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن سیاسی مذاکراتی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

افغان تنازعے کے تمام فریق تشدد میں کمی لائے اور طالبان کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریز کریں۔

افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے کسی بھی دہشتگرد گروپ کو اپنی سرزمین کا استعمال کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

Advertisement

افغانستان کی حکومت اور قومی مصالحاتی اعلیٰ کونسل مسئلے کے حل کے لئے طالبان سے مذاکرات کریں اور تمام فریق 4 دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے امن مذاکرات کو حتمی شکل دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر