
تائیوان میں ٹرین پٹڑی سے اترنے کا بدترین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیوان کے دارلحکومت تائی پے سے ٹیٹنگ جانیوالی ٹرین کو ہوالین شہر کے قریب سرنگ میں داخل ہوتے وقت حادثہ پیش آیا جس میں ٹرین پٹری سے اتر کر سرنگ کی دیوار سے ٹکرا گئی ۔
ٹرین میں 350 مسافر سوار تھے جس میں سے 36 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 70 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر چار بوگیوں سے 100 کے قریب مسافروں کو نکالا اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News