 
                                                                              رواں سال ماہ مارچ کے آخری دنوں میں نہر سوئز میں ایک بحری جہاز پھنس جانے کی اطلاعات تھیں جس کے کپتان کے متعلق بہت سی افواہیں بھی گردش کررہی تھیں۔
افواہوں کے مطابق یہ کہا جارہا تھا کہ نہر سوئز میں پھنسنے والے بحری جہاز کو ایک خاتون کپتان مروة السلحدار چلارہی تھیں جو کہ مصر کی پہلی خاتون کپتان ہیں۔
اپنے ایک انٹرویو میں مروة السلحدار نے وضاحت کی کہ جس وقت بحری جہاز پھنسا تھا اس وقت وہ وہاں سے دور علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات تھیں۔
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ مروة السلحدار کے اصلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان کی تصاویر اوران کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنائے گئے اور انکے حوالے سے غلط معلومات بھی پھیلائی جاتی رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ نہر سوئز میں پھنس جانے والا بحری جہاز 6 روز کی انتھک محنت کے بعد نکال لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 