
سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی کی حفاظت کے لئے بھی درجنوں کی تعداد میں خواتین سیکیورٹی افسران تعینات کردی گئیں ہیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایک سو تیرہ خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ چھ ماہ قبل تیار کیا گیا تھا جنہیں اب مسجد نبوی میں سیکورٹی کے لئے تعینات کردیا گیا ہے۔
#Exclusive: Meet the female officers tasked with serving pilgrims at the Prophet Holy Mosque in Madinah | https://t.co/FdPHMU64yx#SaudiArabia pic.twitter.com/jz5aU26SFZ
— Arab News (@arabnews) April 28, 2021
سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستے سمیت پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ خواتین اہلکار چوبیس گھنٹے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اپنے فرائض انجام دیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News